اہم خبریں

پاکستان تحریک انصاف نے مرکزی فائنانس بورڈ تشکیل دے دیا

اسلام آباداے بی این نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے مرکزی فائنانس بورڈ تشکیل دے دیا۔ فائنانس بورڈ سیکرٹری جنرل کی سربراہی میں 13 رکنی ممبران مشتمل ہوگا۔ فائنانس بورڈ میں سیکرٹری جنرل، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل، صدر اوورسیز پاکستانی شامل ۔

سیکرٹری فائنانس سراج احمد کا نام بھی شامل۔ فائنانس بورڈ میں تمام صوبائی جنرل سیکرٹری شامل ۔ فائنانس بورڈ میں عادل بازائی، خدیجہ شاہ، عرفان مصطفی ، ساجدہ خان، محمد اقبال اور سمر علی شامل۔
فائنانس بورڈ پارٹی کے اکاونٹس کی دیکھ بھال کرینگی۔

جبکہ بورڈفنڈ ریزنگ، ایمرجینسی فنڈرز اور ہر مہینے کی 10 تاریخ کو گزشتہ ماہ کا ریکارڈپیش کرے گی۔ بورڈ ہر سال 15 جون کو بجٹ تیار کرے گا جسے سیاسی کمیٹی سے منظور کرانا ہوگا۔

مزید پڑھیں :معلوم نہیں 190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کیوں نہیں سنایا گیا،سلمان اکرم راجہ

متعلقہ خبریں