اہم خبریں

معلوم نہیں 190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کیوں نہیں سنایا گیا،سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ معلوم نہیں 190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کیوں نہیں سنایا گیا۔ 190ملین پاؤنڈ ملک ریاض کے خاندان کے درمیان معاملے کے نتیجے میں آیا۔
یہ کہنا کہ بانی پی ٹی آئی نے پیسہ ملک ریاض کے حوالے کیا یہ غلط ہے۔ 190ملین پاؤنڈ کبھی پاکستان کا پیسہ نہیں تھا۔ ملک ریاض کے خاندان کی ہدایت پر 190ملین پاؤنڈ پاکستان آئے۔
برطانوی حکام نے کہا تھا 190ملین پاؤنڈ کا معاملہ خفیہ ہونا چاہیے۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو اس پیسے سے ایک روپے کا فائدہ نہیں ہوا۔ 16جنوری کو حکومت کے پاس تحریری مطالبات لے کر جائیں گے۔ 9مئی اور 26نومبر واقعات پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کریں گے۔ جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ نہ مانا گیا تو تیسری نشست آخری ہوگی۔

مزید پڑھیں :گورنرفیصل کریم کنڈی کاکے پی قوانین ترمیمی بل 2024 پر دستخط سے انکار

متعلقہ خبریں