راولپنڈی (اے بی این نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کچے میں آپریشن کے دوران 27 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن بلوچستان کے ضلع کچے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 27 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے، اسلحہ اور گولہ بارود کی بڑی کھیپ تباہ کر دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر متعدد حملوں میں ملوث تھے۔ مارے گئے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔
مزید پڑھیں :پورے ملک میں بچوں کی شرح اموات میں نمایاں کمی آرہی ہے،بلاول بھٹو