اسلام آباد ( اے بی این نیوز )گورنرفیصل کریم کنڈی کاکے پی قوانین ترمیمی بل 2024 پر دستخط سے انکار۔ گورنر نے اختلافی نوٹ کے ساتھ بل کو دوبارہ غور کیلئے صوبائی اسمبلی واپس بھیج دیا۔
سپیکر بابر سلیم سواتی نے گورنر کے بجھوائے گئے اختلافی نوٹ کوپڑھ کر سنایا۔ اختلافی نوٹ کے مطابق
بل میں وزرا کے ساتھ مشیر اور معاون خصوصی کو شامل کیا گیا ہے۔ آئین کے مطابق مشیر اور معاونین خصوصی کابینہ کے رکن نہیں ہیں۔ انتظامی اختیارات کا استعمال صرف منتخب وزرا کا اختیار ہے۔
اسمبلی کے سامنے جوابدہی انتظامیہ کی جمہوری نگرانی کو یقینی بناتا ہے۔
غیر منتخب نمائندوں کی برابری وزرا کے ساتھ کرنا آئینی خدشات کو جنم دیتا ہے۔ غیر منتخب افراد کے اختیارات،مراعات میں توسیع وزرا کے آئینی کردارکیلئے خطرہ ہے۔ اسمبلی کو اس بل کی ضرورت، دائرہ کار اور آئینی جواز پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔
مزید پڑھیں :بے روز گاروں کیلئے اچھی خبر،کاروبار کیلئے قرض ملے گا،جانئے کون کون اس کیلئے اہل ہےاور اپلائی کا طریقہ