اہم خبریں

سینئر صحافی جاوید شہزاد کے نمازہ جنازہ کی آخری رسومات،مر حوم و مغفور کو سپرد خاک کر دیا گیا

راولپنڈی (  اے بی این نیوز     )سینیئر صحافی جاوید شہزاد کے نمازے جنازے کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں نمازہ جنازہ میں سیاسی سماجی اہل علاقہ سول و عسکری قیادت کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آہوں اور سسکیوں کے ساتھ طویل عرصہ سے صحافت سے منسلک سینیئر صحافی جاوید شہزاد کی تدفین کر دی گئی ۔ صحافی برادری اور لوگوں کے کثیر تعداد میں ان کو سفر آخرت اور قبر کے سپرد خاک کیا گیا

طویل عرصے سے صحافت سے وابستہ روزنامہ اوصاف و اے بی این نیوز کے چیف رپورٹر سینیئر صحافی جاوید شہزاد اس جہاں کی جانب رخصت ہو گئے جہاں ایک دن ہر انسان کو جانا ہے گزشتہ روز اچانک وہ حرکت قلب کی تکلیف کے باعث موت کی آغوش میں چلے گئے ۔

” جڑواں شہروں میں صحافت کا بڑا نام اور روزنامہ اوصاف سے کئی دہائیوں سے منسلک سینیئر صحافی جاوید شہزاد سب کو افسردہ کر گئے چہرے پر ہر وقت مسکراہٹ اور سخت سے سخت حالات کا بھی ڈٹے ہوۓ مقابلہ کرنے والے انسان موت کو مات نہ سکیں انکے اچانک انتقال کی خبر جب سیاسی و سماجی عسکری حلقوں میں پہنچی تو تمام لوگوں کے دل ڈھل گئے اور انہوں نے صحافت کے درخشندہ ستارے کے اچانک چلے جانے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا آج دن گیارہ بجے کے قریب بوہڑ چوک کے قدیم قبرستان میں انکو چاہنے والوں کی کثیر تعداد میں سفر آخرت اور قبر کے سپرد خاک کر دیا گیا

ہر دلعزیز شخصیت اور معیاری صحافت کی وجہ سے نام پیدا کرنے والے صحافی جاوید شہزاد تو دنیا فانی میں نہ رہیں لیکن انکا اخلاق محبت اور اپنے پیشے سے سنجیدگی اور دیگر خدمات کے باعث انکو صحافت کی دنیا میں کبھی انداز نہیں کیا جا سکتا وہ جو ایک خلا چھوڑ گئے اس کو مکمل نہیں کیا جا سکتا۔

مزید پڑھیں :بے روز گاروں کیلئے اچھی خبر،کاروبار کیلئے قرض ملے گا،جانئے کون کون اس کیلئے اہل ہےاور اپلائی کا طریقہ

متعلقہ خبریں