کراچی ( اے بی این نیوز ) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جو سفر 2010سے شروع ہوا تھا وہ آج بھی جاری ہے۔ چائلڈ لائف ایمرجنسی منصوبے کو ہرتحصیل میں پہنچایا گیا۔ پورے ملک میں بچوں کی شرح اموات میں نمایاں کمی آرہی ہے۔
بچوں کی اموات پر سندھ کے خلاف منفی مہم چلائی گئی۔ سندھ حکومت بچوں کے صحت کے حوالے سے انقلابی اقدامات کررہی ہے۔ پیپلزپارٹی عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ سندھ حکومت نے صحت کے شعبے میں اہم اقدمات کیے۔ عالمی سطح پر سندھ کی کامیابی کو تسلیم کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد،سرینا انٹر چینج انڈر پاس ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا