ملتان ( اے بی این نیوز ) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیں مسلسل کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اللہ تعالی ٰ نے ہمیں بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے۔ انبیاکرام نے سب سے زیادہ تکلیفیں براداشت کیں۔
قومیت کا نعرہ لگانے والے لوگ خود کو لبرل بھی کہتے ہیں۔ ٹرمپ مسلمانوں کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ اگر ٹرمپ کہے میں پٹھان بن گیا تو کیا اسے کوئی قبول کریں گا۔ دنیا میں امن اور معیشت بہت ضروری ہے۔
دنیا میں اللہ کی نعمتوں کا انکار بھوک اور بدامنی ہے۔ جب تک برصغیر میں علما کی قیادت تھی تب تک امن تھا۔ اس کے بعد سیاست جس کے پاس آئی انہوں نے بدامنی پیدا کی۔ ہم قوم کو جوڑنے کی بات کرتے ہیں۔ سیاست بھی تو انبیا کا وظیفہ ہے۔
مزید پڑھیں :بے روز گاروں کیلئے اچھی خبر،کاروبار کیلئے قرض ملے گا،جانئے کون کون اس کیلئے اہل ہےاور اپلائی کا طریقہ