اسلام آباد ( اے بی این نیوز )190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ مؤخر ہونا کسی ڈیل کا حصہ نہیں،فیصلہ مؤخر ہونے کی وجہ ہم نہیں ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی میڈیا سے گفتگو،کہا ہم تو ذہنی طور پر تیار تھے کہ آج فیصلہ سنایا جانا ہے، ہمیں نہیں پتا جج اتنی جلدی میں کیسے چلے گئے، القادر ٹرسٹ کا مقصد بانی پر پریشر ڈالنا تھا،
بانی پی ٹی آئی ان کے پریشر میں آنے والے نہیں ،یہ بیہودہ کیس ہے اگر انصاف ہوتا تو آج بانی کی رہائی ہوتی،سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ ڈیل ہورہی ہے، ہماری کوئی ڈیل نہیں ہورہی، مذاکراتی عمل جاری ہے، تیسرا دور 15 جنوری کو ہوگا،مذاکرات اور القادر ٹرسٹ کیس کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ، فیصل چوہدری بولے فیصلہ 11بجے سنایاجانا تھا،جج صاحب کو بڑی جلدی تھی وہ چلےگئے،جوڈیشل آرڈر آئے گا تو پتہ چلے گا۔
مزید پڑھیں :کیا سویلین کا ملٹری ٹرائل کورٹ مارشل کہلاتا ہے؟جسٹس جمال مندوخیل