اہم خبریں

اسلام آباد،سرینا انٹر چینج انڈر پاس ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پرسرینا انٹرچینج منصوبے کا ایک اہم سنگ میل عبور، سرینا انٹرچینج انڈر پاس رابطہ اور سلپ سڑکوں کا کام مکمل ہو نے کے بعد ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا،سری نگر ہائی وے پر زیر تعمیر دو انڈر پاسز کا سٹرکچرل ورک بھی مکمل ہو گیا ۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سرینا انڈر پاس کا دورہ کر کے تعمیراتی کام پر اطمینان کا اظہار کیا ، انہوں نے کہاکہ سہروردی روڈ پر واقع انڈر پاس کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے، منصوبے کے باقی حصوں پر بھی تیزی سے کام جاری ہے، انہوں نے کہاکہ سرینا انٹرچینج انڈر پاس کی تکمیل ایک اہم سنگ میل ہے، دیدہ زیب لینڈ سکیپنگ اور ہارٹیکلچر کام بھی تیزی سے جاری ہے، انڈر پاس کی تکمیل سے ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل ڈرافٹ لائیو اپ ڈیٹس: ڈیرل مچل پہلے منتخب ہوئے

متعلقہ خبریں