لاہور ( اے بی این نیوز )فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا ایک ہزار 10گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ، حکومت نے منظوری دے دی۔ ایف بی آر ایک ہزار 10گاڑیوں کی خریداری کیلئے 3 ارب روپے کی پیشگی ادائیگی کرے گا۔
500 یونٹس کیلئے مکمل اور 510 یونٹس کیلئےجزوی ادائیگی کی جائے گی۔ پہلے بیچ کی ترسیل مکمل ہونے کے بعد بیلنس کی ادائیگی کی جائے گی ۔ رواں مہینے 75 گاڑیاں، فروری میں 200 اورمارچ میں 225 گاڑیاں ڈیلیور کی جائیں گی۔
اپریل کے مہینے میں 250 ، مئی میں 260 گاڑیاں ڈیلیور کی جائیں گی۔ ایف بی آر کا لوگو گاڑی کے سامنے دروازوں اور سکرین پر چسپاں ہو گا۔
مزید پڑھیں :کل اہم ترین دن، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا