اہم خبریں

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں میں 9 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

راولپنڈی (اے بی این نیوز) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں 9 خوارج دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 11 جنوری کو آپریشن کیا گیا۔شمالی وزیرستان کے علاقے دوسیلی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کے دوران 6 خوارج دہشت گرد ہلاک اور 2 کو گرفتار کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے اسام میں کی گئی، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 3 خوارج دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں :کل اہم ترین دن، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

متعلقہ خبریں