لاہور ( اے بی این نیوز ) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کل صبح 11بجے اڈیالہ جیل میں فیصلہ سنائیں گے۔ وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ
عدالتی عملے نے کل فیصلہ سنائے جانے سے متعلق آگاہ کردیا۔ عدالتی عملے کی جانب سے نیب پراسیکیوشن ٹیم کو بھی آگاہ کردیا گیا۔ عدالت نے فیصلہ 18دسمبر 2024کو محفوظ کیا تھا۔
مزید پڑھیں :یخ بستہ ہوائیں، ٹھٹھرتی سردی،بارش کا نیا نظام کب دخل ہو رہا ہے ،جانئے محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی