اہم خبریں

حکمرانوں کےپاس مذاکرات کےحوالےسےکوئی اختیارنہیں،شوکت بسرا

اسلام آباد (اے بی این نیوز       )شوکت بسرا نے کہا ہے کہ حکمرانوں کےپاس مذاکرات کےحوالےسےکوئی اختیارنہیں۔ مجھےمذاکرات کسی طورپرکامیاب ہوتےنظرنہیں آرہے۔ 9مئی پی ٹی آئی کیخلاف فالس فلیگ آپریشن تھااس کی تحقیقات نہیں ہوسکیں۔ مطالبہ کرتےہیں26نومبرواقعات کی آزدانہ تحقیقات کرائی جائیں۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
31دسمبرتک حکمرانوں کےپاس ڈیڈلائن ہے۔
بانی پی ٹی آئی عدالتوں کےذریعےرہاہوناچاہتےہیں۔ ممکن ہے30جنوری سےپہلےبانی کوبنی گالہ منتقل کردیاجائے۔ رہنماپیپلزپارٹی سینیٹرسرمدعلی نے کہا ہے کہ مذاکرات جمہوریت کی بہتری کیلئےبہت ضروری ہے۔ سیاسی جماعتوں کےدرمیان مذاکرات کاہوناضروری ہے۔
سیاسی ماحول بہترہونےسےملکی معیشت بھی بہترہوگی۔ پی ٹی آئی نے9مئی اور26نومبرجیسےواقعات ملک میں کیے۔ ان لوگوں کواپنی روش چھوڑ کرآگےکی راہ تلاش کرنی چاہیے۔ مذاکرات کےذریعےملک میں سیاسی استحکام آسکتاہے۔
سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو تحریری شکل میں مطالبات دینے ہوں گے۔ پی ٹی آئی تحریری شکل میں مطالبات دے گی توپیشرفت ہوگا۔ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی جومطالبات لکھ کردے گی اس پر ہی بات ہوگی۔ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی جومطالبات لکھ کردے گی اس پر ہی بات ہوگی۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی حکومت کے ہاتھ میں نہیں ۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالت سے ہی ممکن ہے۔
مزید پڑھیں :سکولوں میں  موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ۔۔۔؟سیکرٹری تعلیم پنجاب نے وضاحت کر دی

متعلقہ خبریں