لاہور ( اے بی این نیوز ) موسمیات کے مطابق بارش کا نظام 14 جنوری کو ملک میں داخل ہوگا، اس کلاؤڈ سسٹم کے آنے سے بارش ہوگی جب کہ دھند کی شدت میں کمی آئے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم خشک ہے جب کہ صوبے کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے۔ شدید دھند کے باعث صوبے کے کئی مقامات پر حد نگاہ 50 میٹر تک ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے ہفتے کے روز لاہور میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔شہر میں تیز ہواؤں کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت دس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں :سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ۔۔۔؟سیکرٹری تعلیم پنجاب نے وضاحت کر دی