اہم خبریں

اے بی این نیوز اور روزنامہ اوصاف کے چیف رپورٹر جاوید شہزاد حرکت قلب بند ہو جانے سے وفات پاگئے ہیں

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )اے بی این اور روزنامہ اوصاف کے چیف رپورٹر جاوید شہزاد صاحب حرکت قلب بند ہو جانے سے وفات پاگئے ہیں۔
نمازجنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
معروف صحافی اور روزنامہ اوصاف اوراے بی این کے چیف رپورٹر جاوید شہزاد حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث انتقال کر گئے۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ،ان کو اے ایف آئی سی میں لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے ۔جاوید شہزاد صاحب کا شمار صحافتی حلقوں میں ایک اہم اور باوقار شخصیت کے طور پر کیا جاتا تھا، اور ان کی وفات سے صحافتی برادری میں گہرا دکھ اور غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

خرم شہزاد، جو کہ اے پی پی کے سینئر رپورٹر ہیں، اپنے بڑے بھائی کی وفات پر دلی غم کا شکار ہیں۔ مرحوم جاوید شہزاد نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں متعدد اہم خبریں اور رپورٹیں شائع کیں اور ہمیشہ اپنے کام میں ایمانداری اور محنت کی مثال قائم کی۔نماز جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ صحافتی برادری سمیت تمام اہل خانہ اور دوستوں نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔

مزید پڑھیں :القادر ٹرسٹ ،فیصلہ بریت کا ہی آئے گا اس لیے تاخیر ہو رہی ہے ،فیصل چودھری

متعلقہ خبریں