اہم خبریں

علیحدگی میں ملاقات کامطالبہ کررکھا ہے،اڈیالہ جیل پہنچ کر دیکھتے ہیں آج کس ماحول میں ملاقات کرائی جاتی ہے، عمرایوب

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )عمرایوب کہتے ہیں کوشش ہے تمام ارکان ملاقات میں موجود ہوں۔ دھند کے باعث کوئی رکن وقت پر نہ پہنچاتو تحریری طور پر موقف بھجوائے گا۔ بانی سے علیحدگی میں ملاقات کامطالبہ کررکھا ہےتاکہ کھل کربات کرسکیں۔ اڈیالہ جیل پہنچ کر دیکھتے ہیں آج کس ماحول میں ملاقات کرائی جاتی ہے۔ امیدہے سپیکردونوں کمیٹیوں کاتیسرااجلاس بھی جلد بلائیں گے ۔

علامہ ناصر عباس بولے امید ہے سرویلنس سے پاک ماحول میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے گی۔ پچھلی مرتبہ گئے تو ڈیڑھ گھنٹے ملاقات کیلئے انتظار کرتے رہے ۔ حامد رضا کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کو آئندہ کالائحہ عمل دیں گے۔سپیکر قومی اسمبلی کی رابطہ کاری کامیاب۔ عمرایوب اور اسد قیصرکے سردار ایاز صادق سے ٹیلیفونک رابطے کے بعدپی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو آخر کار بانی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب۔ اسد قیصر۔ صاحبزادہ حامد رضا۔ علامہ راجہ ناصر عباس۔ سلمان اکرم راجا اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ون آن ون ملاقات ۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق حکومت نےاڈیالہ جیل میں مذاکراتی کمیٹی کی بانی چیئرمین سے ملاقات کا اہتمام کیا ۔ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے 2دور ہوچکے ۔ آج مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد تیسرا دور اگلے ہفتے متوقع ہے۔

حکومت اپوزیشن میں تلخیاں اور سیاسی کشیدگی کم کرنے میں سپیکر ایاز صادق کا کلیدی کردار۔ ترجمان قومی اسمبلی نے سپیکر کی مذاکرات پر آبزرویشن جاری کردیں۔ کہا فریقین میں سیاسی کشیدگی کے خاتمے میں سپیکر کا کلیدی کردار ہے ۔ سردار ایاز صادق خلوص نیت سے سہولت کاری کررہے ہیں۔ یہ سپیکر کی کامیابی ہے کہ ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملا نے والے آج ایک میز پر بیٹھے ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ سپیکر کی سہولت کاری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک کی بہتری کیلئے کام کریں۔
مزید پڑھیں :12 ہزار گھر جل کر خاکستر،2 لاکھ افراد بے گھر،150 ارب ڈالر کا نقصان

متعلقہ خبریں