اہم خبریں

اگر پی ٹی آئی چاہتی ہے سیاسی قیدیوں کی رہائی ہو تو لسٹ دے، رانا ثنا کا مطالبہ

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی اور عوامی امور رانا ثنا نے کہا ہے کہ سیاسی مذاکرات ضروری ہیں اور اگر پی ٹی آئی سیاسی قیدیوں کی رہائی چاہتی ہے تو وہ ایک فہرست فراہم کرے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ کون سیاسی قیدی ہے اور کون نہیں۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ پارلیمانی جمہوری نظام میں حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان ڈائیلاگ ضروری ہے تاکہ نظام صحیح طریقے سے چل سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہنا چاہیے، چاہے کسی بات پر سمجھوتہ ہو یا نہ ہو۔

وزیراعظم کا فیس لیس کسٹمز سسٹم تیار کرنے والی ٹیم کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے انعام کا اعلان

متعلقہ خبریں