راولپنڈی(نیوزڈیسک)قیمتوں میں اضافے کے بعد مرغی ڈاکوؤں کیلئے سونا بن گئی، ڈاکوؤں نے مہنگی مرغی کو اپنے نشانے پر رکھ لیا۔راولپنڈی کے علاقے ٹبی سیداں میں پولٹری فارم پر ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی ہے جس میں ڈاکو پولٹری فارم سے پانچ ہزار مرغیاں لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولٹری فارم مالک کے مطابق 12 نقاب پوش ڈاکو تین گاڑیوں اور دو موٹرسائیکلز پر سوارہوکر آئے تھے اورہمیں واش روم میں بند کرکے 5000 مرغیاں نکالیں اور فرار ہوگئے۔راولپنڈی پولیس ترجمان کے مطابق فارم مالک کے بیان پر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔















