اہم خبریں

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سالانہ انتخابات کےلئے پولنگ کل ہوگی

راولپنڈی ( اے بی این نیوز) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سالانہ انتخابات کےلیئے پولنگ کل ہفتہ کے روز ہوگی۔ مجلس عاملہ کی 10 نشستوں پر مجموعی طور پر 23 امیدوار میدان میں ہیں ۔

صدارت کے لیئے طارق محمود ساجد اعوان، سردار منظر بشیر اور شاہد محمود مغل امیدوار ہیں ۔ نائب صدر کی نشست پر خاتون امیدوار نائلہ فیصل ملک بلامقابلہ منتخب ہوگئیں۔ سیکریٹری کی نشست پر قمر الحق خان نیازی، اسد محمود ملک اور جنید احمد نواز راجہ مد مقابل ہیں ۔

فنانس سیکرٹری کی نشست پر مہر عامر شہزاد اور عبدالقدوس مد مقابل ہیں ۔ جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر چوہدری عامر شہزاد حسین اور رانا حاشر حسین کے مابین مقابلہ ہے۔ لائبریری سیکریٹری کی ایک نشست پر چوہدری کاشف متین، عبد القدوس اور ذوالفقار علی میدان میں ہیں ۔ انتخابی عمل کی نگرانی سینئر وکیل ملک صدیق اعوان کی سربراہی میں قائم 9 رکنی الیکشن بورڈ کرے گا۔

مزید پڑھیں :پاکستانیوں کو کس کس ملک میں فری انٹری ملے گی،جانئے تفصیلی رپورٹ

متعلقہ خبریں