اسلام آباد ( اے بی این نیوز) شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بڑی سیاسی جماعت ہے،اختلاف رائے ہرپارٹی میں ہوتےہیں۔ شیرافضل مروت مذاکراتی کمیٹی کےممبرنہیں۔
سلمان اکرم راجہ مذاکراتی کمیٹی کےممبرہیں۔
سلمان راجہ راجہ کوبانی نےپارٹی سیکرٹری جنرل مقررکیا۔ بانی پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ پراعتمادکرتےہیں اسی لیےبڑا عہدہ دیا۔ سلمان اکرم اورشیرافضل میں اختلاف رائےکوئی بڑی بات نہیں۔
پارٹی کامعاملہ ہےپارٹی خوداس کوطےکرلےگی۔
شیرافضل مروت کوشوکازنہ دینانہ دیناپارٹی کااختیارہے۔ بانی پی ٹی آئی نےہمیشہ کہاپارٹی میں ڈسپلن اہم رہناچاہیے۔ ہمیں کہاگیاسپیکرآفس کی وجہ سےبانی سےملاقات میں تاخیرہے۔
حکومتی کمیٹی نےکہاسپیکربیرون ملک سےآئیں گےتوملاقات ہوجائےگی۔
بیانات کاسلسلہ تودونوں جانب سےجاری ہے۔ مریم نوازکےبیانات دیکھ لیں،راناثنااللہ خودکیاکچھ کہتےرہے۔ سپیکرواپس آجائیں گےتوتیسری نشست کابھی طےکرلیاجائےگا۔ ہم اب بھی بانی پی ٹی آئی سےملاقات کرناچاہتےہیں۔
سنگجانی جلسےکوملتوی کرانےکیلئےچھٹی والے دن صبح7بجےجیل کھل سکتی ہے۔ ہم توچاہتےہیں مذاکرات ہوں اورمسائل کابھی حل نکلے۔