اہم خبریں

نجی حج منظم کمپنیوں اور ذیلی کمپنیوں کو بکنگ کی اجازت دے دی گئی،جا نئے کب سے کب تک بکنگ کی جائے گی،ایف بی آر بھی آن بورڈ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز) وزارتِ مذہبی امور نے نجی حج منظم کمپنیوں اور ذیلی کمپنیوں کو بکنگ کی اجازت دے دی،ترجمان مذہبی امور کے مطابق نجی حج سکیم کی بکنگ 10 جنوری تا 31 جنوری 2025 جاری رہے گی۔

پرائیویٹ حج سکیم کے مختلف حج پیکیج وزارت کی ویب سائٹ پر موجود ہیں ۔ نجی سکیم کے بنیادی حج پیکیج پونے 11 لاکھ سے ساڑھے 21 لاکھ کے درمیان رکھے گئے ہیں۔ حج منظم کمپنیاں سہولت کی فراہمی کے معاہدے (SPA)کے مطابق پرائیویٹ عازمینِ حج کی بکنگ کریں۔

اضافی سہولیات کے باعث 30 لاکھ سے زائد حج پیکیج “حج پالیسی فامولیشن کمیٹی” سے منظور کرانا ہو گا۔ حج منظم کو 30 لاکھ سے زائد حج پیکیج کی منظوری کے وقت مکمل تفصیل فراہم کرنا لازم ہو گا۔
3 ملین سے زائد حج پیکیج بیچنے اور خریدنے والوں کے کوائف FBR اور متعلقہ اداروں کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے۔

نجی عازمینِ حج بکنگ کرواتے وقت وزارت کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ “پاک حج” سے لازمی تصدیق کر لیں۔ پیسوں کا لین دین صرف کمپنی کے بینک اکاونٹ کے ذریعے کریں اور سہولیات کا معاہدہ لازمی طلب کریں ۔ نجی عازمینِ حج بکنگ کرواتے وقت حج پیکیج کی سہولیات کو اچھی طرح سمجھ لیں۔

مزید پڑھیں :سلمان اکرم راجہ کی تقرری براہ راست عمران خان نے کی ہے،بیرسٹرگوہر

متعلقہ خبریں