پیرس ( اے بی این نیوز)ساڑھے 4سال بعد پی آئی کی پرواز پیرس لینڈ کرگئی۔ پی کے 749پرواز 8گھنٹے بعد فرانس کے دارالحکومت پیرس پہنچی۔ پیرس ائیر پورٹ پر استقبالیہ کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔
ائیر پورٹ پر استقبال کیلئے پی آئی اے سٹاف ،پاکستانی سفارتخانے کے حکام موجود تھے۔ پرواز کے ساتھ سی ای او پی آئی اے عامر حیات اوراعلیٰ عہدیدار پیرس پہنچے۔
پی آئی اے کی پرواز میں پاکستان سے 317مسافروں سمیت عملہ بھی پیرس پہنچا۔
مزید پڑھیں :ہش منی کیس،نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قید کی سزا سے بچ گئے، ان کے جرم کو برقرار رکھا گیا