کراچی ( اے بی این نیوز )پاکستان کی معیشت کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی۔ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ پی پی ایل کوٹری سے گیس کی پیداوار شروع کررہا ہے ۔
پی پی ایل نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو گیس پیداوار شروع کرنے کی اطلاع بذریعہ خط دیدی ۔ خط کے متن کے مطابق کوٹری نارتھ بلاک ون سے گیس کی یومیہ پیداوار 5.3 ملین میٹرک کیوبک فٹ ہے۔
کوٹری نارتھ بلاک ون کنوئیں سےیومیہ گیس کا حصول 950 پاؤنڈ فی مربع انچ کے ساتھ ہورہا ہے۔ کوٹری سے گیس پیداوار میں پاکستان پیڑولیم، یونائیٹڈ انرجی پاکستان لمیٹڈ اور ایشیا ریسورسز آئل لمیٹڈ کے مشترکہ شئیرز ہیں۔
کوٹری میں ٹکری ون کنویں سے ملنے والی گیس کو علی آباد پراسیسنگ پلانٹ سے سوئی سدرن سسٹم میں شامل کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں :ڈی چوک کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے153 کارکنان کی 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور