اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ترکیہ کے وفد کو تاریخی شہر ملتان میں خوش آمدید کہتی ہوں۔ تعلیم کے شعبے میں دوست ملک ترکیہ کے تجربہ سے فائدہ اٹھائیں گے۔
تعلیمی میدان میں ترکیہ کے تعاون کے مشکور ہیں۔ رجب طیب اردوان پاکستان کے بہترین دوست ہیں۔ ترکیہ پاکستان کا بہترین دوست ہے۔
ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں ۔
مزید پڑھیں :پاکستان میں 61 فیصد کاروباری اداروں کے لیے ڈیٹا پروٹیکشن ایک اہم چیلنج