اہم خبریں

ڈی چوک کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے153 کارکنان کی 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     ) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ڈی چوک کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے 177 کارکنان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا،،عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے 153 کارکنان کی 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کرلی جبکہ 24 کارکنان کی ضمانتیں مسترد کر دی،،

تھانہ کراچی کمپنی کے 58 ملزمان میں سے 52 کی ضمانتیں منظور جبکہ 6 کی خارج،،تھانہ ترنول کے 7 ملزمان میں سے 2 کی ضمانتیں منظور جبکہ 5 کی خارج،،تھانہ آئی 9 کے 10 ملزمان میں سے 9 کی ضمانت منظور جبکہ 1 کی درخواست ضمانت خارج،،

تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر 1033 میں 28 ملزمان کی ضمانتیں منظور جبکہ 5 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد،،تھانہ رمنا کے 8 ملزمان میں سے 3 کی ضمانتیں منظور جبکہ 5 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج،،تھانہ سیکرٹریٹ کے تمام 25 ملزمان کی ضمانتیں منظور، تھانہ مارگلہ کے 45 ملزمان میں سے 42 کی ضمانتیں منظور جبکہ 3 ملزمان کو ضمانت نہ مل سکی،،تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر 1032 میں 1 ملزم کی ضمانت منظور ہوئی۔

مزید پڑھیں :ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا ہم اپنے کیسز کو بین الاقوامی سطح پر لے کر جائینگے،عمران خان

متعلقہ خبریں