اہم خبریں

آئندہ عام انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق کا مسودہ تیار، الیکشن کمیشن نے مشاورت کے لئے اہم سیاسی جماعتوں کو بلا لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق کا مسودہ تیارکرلیا، ذرائع کا کہناتھا کہ اس حوالے سے مشاورت کیلئے سیاسی جماعتوں کے سربراہان کوبلا لیا گیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق آئندہ عام انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق کے مسودے پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے لیے 21بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو فروری کے لیے دعوت نامے ارسال کردیے گئے ہیں،الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے سے ضابطہ اخلاق پرمشاورت اورتجاویزمانگے گا،ذرائع کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق کا ڈرافٹ بھی سیاسی جماعتوں کو بھجوا دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں