اسلام آباد (اے بی این نیوز ) شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ مطالبات لکھ کر دے دیں۔ مطالبات لکھ کر دینے کے حکم سے کوئی ڈیڈلاک تھا بھی تو ختم ہوگیا۔
اب مذاکرات میں بظاہر کوئی ڈیڈلاک نظر نہیں آتا۔
ہم نے کبھی نہیں کہا تھا کہ مطالبات لکھ کر نہیں دیں گے۔ مذاکراتی کمیٹی نے کہا تحریری مطالبات کیلئے بانی سے ملاقات کرائی جائے۔ حکومتی کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی یقین دہانی کرائی تھی۔
رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ مطالبات لکھ کر نہیں دینگے۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مطالبات لکھ کر دے دیں۔ سپیکر ملک سے باہر چلے گئے تو سپیکر آفس سے رابطہ کیا تو رابطہ نہیں ہوسکا۔ ہم نے اسیران کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ سامنے رکھا۔
جب یہ ایک ملاقات نہیں کراسکتے تو مطالبات کیسے پورے کریں گے۔
عمران خان نے بیرسٹر گوہر کو کہا کہ آپ مطالبات لکھ کر دے دیں۔ ہم تیسری نشست میں مطالبات لکھ کر سامنے رکھ دیں گے۔ پی ٹی آئی اداروں کے بالکل خلاف نہیں،ادارے ہمارے اپنے ہیں.
مزید پڑھیں :چیف الیکشن کمشنرکی ریٹائرمنٹ میں صرف 17 روز باقی رہ گئے،نئی ذمہ داری کس کو ملے گی؟