لکی مروت (اے بی این نیوز )فتنہ الخوارج کےدہشتگردوں نے17افرادکواغواکرلیا۔ نہتےسویلین ورکرزکوکبل خیل سےبھتہ خوری کیلئےاغواکیاگیا۔
فتنہ الخوارج نےمقامی ٹھیکیدارکی گاڑی کوبھی آگ لگادی۔
نہتےسویلین ورکرزکوکبل خیل سےبھتہ خوری کیلئےاغواکیاگیا۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اب تک 8 مغوی ورکرز کو با حفاظت باز یاب کروا لیا ہے، باقی نہتے ورکرز کو بھی باز یاب کروا لیا جائے گا۔
سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کی پاکستان اور عوام دشمن بیہمانہ کارروائیوں کا دین اور اسلامی اقدار سے کوئی تعلق نہیں،اس بیہمانہ اقدام کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
مزید پڑھیں :پاکستان ویسٹ انڈیزٹیسٹ سیریزکےٹکٹس فروخت ہو نے کا شیڈول آگیا،جا نئے کب سے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گی