اہم خبریں

حکومت کے پاس مذاکرات کا اختیار نہیں سارے اختیار محسن نقوی کے پاس ہیں، جنید اکبر

اسلام آباد(ابرار ولی) رُکن پارلیمنٹ اور پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے کا کہنا ہے حکومت نے سنجیدگی نہیں دیکھانی اور حکومت کے پاس اختیار بھی نہیں یہاں پر حکومت کو لانے والے اہم ہیں وہ اگر چاہیں گے تو بات آگے بڑھے گی تحریری طور پر مطالبات مانگنا رسمی ہے حکومت چاہتی ہیں نہیں بات آگے بڑھے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر (اے بی این نیوز) سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کا کہنا تھا حکومت عمران خان اور ورکرز کو مجبور کر رہی ہے.

تاکہ یہ حکومت دو سال اور چلے اور اسی پر بات رُکی ہوئی ہے حکومت کہتی ہے پی ٹی آئی این آر او مانگ رہی ہے بلکے این آر او حکومت مانگ رہی ہے۔رُکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا اس حکومت کے اختیار میں اپنا وزیر اعظم لانا نہیں ہے یہ حکومت اتنی بے اختیار ہے کے میں دعویٰ سے یہ بات کہہ سکتا ہوں سانحہ ڈی چوک کے حوالے سے وزیر اعظم کو اعتماد میں نہیں لیا گیا محسن نقوی کے پاس سارے اختیارات ہیں اور یہ واحد حکومت ہے جسے زبردستی حکومت دی گئی.

ورنہ مسلم لیگ ن یہ حکومت نہیں لینا چاہتی تھی تو اختیارات کیسے ان کے پاس ہو سکتے ہیں۔کچھ لوگ بات کر رہے ہیں مزاکرات آنکھوں کا دھوکا ہے اصل مزاکرات کہیں اور ہو رہے ہیں؟(اے بی این نیوز کے سوال پر رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا مختلف چینلز سے لوگوں سے بات ہوتی ہے اس ملک کے اداروں سے بات کرنے میں کوئی برائی نہیں اگر ہم اداروں کو یہ سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں کے آپ اپنی آئینی حدود میں رہیں آپ کے اور عوام کے فاصلے بڑھ رہے ہیں اور یہ ملک کے لیے خطرناک ہے تو یہ فاصلے کم کرنے چاہئے ہیں تو اس میں بری بات نہیں۔

مزید پڑھیں :پاکستان ویسٹ انڈیزٹیسٹ سیریزکےٹکٹس فروخت ہو نے کا شیڈول آگیا،جا نئے کب سے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گی

متعلقہ خبریں