اسلام آباد (اے بی این نیوز )غیر قانونی ڈپازٹ،سرمایہ کاری اسکیمز کے نام پر شہریوں کو لوٹے جانے کا انکشاف ۔ سمٹ فور ایکس ٹریڈ اور سمٹ اے ایچ ایکسپرٹ کے نام سے جعلی کمپنیاں مارکیٹ میں سرگرم ہو گئیں ۔ایس ای سی پی نے عوام کو دھوکہ دہی پر مبنی سرمایہ کاری اسکیم بارے خبردار کر دیا ۔ ایس ایس ای پی کے مطابق اسپانسرز پنجاب کے ضلع لیہ میں خاص طور پر دھوکہ دہی سے شہریوں کو ہدف بنا رہے۔
اسکیم کے اسپانسرز،عبدالحئی اور سمر عباس نامی دو افراد ہیں۔ یہ لوگ برانچ دفاتر، واٹس ایپ اور کالز کے ذریعے عوام سے رابطہ کرتے ہیں۔ دونوں افراد سمٹ فور ایکس ٹریڈ اور سمٹ اے ایچ ایکسپرٹ میں سرمایہ کاری پر آمادہ کرتے ہیں۔ دھوکہ دہی کے مقاصد کیلئے ان افراد نے ایس ایم سی پرائیویٹ کمپنی رجسٹرڈ کرائی۔
ایس ای سی پی نے دونوں افراد کا ڈیٹا کاروائی کیلئے متعلقہ اداروں کو بھیج دیا۔ بطور اتھارٹی کمپنی کا نام ان اتھارائزڈ لسٹ میں ڈال دیا گیا۔ کمپنی قانونی حیثیت کا غلط استعمال کرکے قانونی ہونے کا جھوٹا تاثر پیدا کر رہی۔ عوام اور شہری ایسی دھوکہ دہی پر مبنی اسکیموں کا شکار نہ ہوں۔ کمپنی یا غیر رجسٹرڈ ادارے کسی بھی شکل یا انتظام کے تحت ڈپازٹ یا سرمایہ کاری قبول کرنے کے مجاز نہیں۔
مزید پڑھیں :اڈیالہ جیل سےموت کی خبر آگئی ،تحقیقات شروع