اہم خبریں

ایاز صادق بیرون ملک سے واپس آگئے اب عمران خان سےملاقات ہوگی،وزیراعلیٰ کے پی

پشاور (اے بی این نیوز    )مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں تاخیر کی وجہ اسپیکر کا ملک سے باہر ہونا تھا،ایاز صادق واپس آگئے اب ملاقات ہوگی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکاپشاورمیں تقریب سے خطاب،کہا بانی پی ٹی آئی پاکستان کی بہتری کیلئے مذاکرات کر رہے ہیں،علی امین نے صوبوں کی تعداد بڑھانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا آبادی بڑھ گئی لیکن صوبوں کی تعداد نہیں بڑھائی جا رہی۔

یہاں لوگ اپنی بادشاہت قائم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں،ہم نے کشکول کو توڑنا ہے جس کیلئے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہوگا،ہم نے اداروں کو با اختیار کرنا ہے،نیب رپورٹ دیتا ہے کہ 700 ارب کی کرپشن ہو رہی ہے تو نیب کیا کر رہا ہے،وزیراعلیٰ نے مزید کہا کابینہ میں ردوبدل میں خود کروں گا، سوشل میڈیا کی خبروں کو اہمیت نہ دیں،علی امین گنڈا پور کاخیبرپختونخوا میں نرسنگ اور میڈیکل کالج قائم کرنے ، اساتذہ کی پروموشن کی منظوری دینے کا بھی اعلان ۔
مزید پڑھیں :کسی جرم پر کون اور کیسے طے کرتا ہے کیس کہاں جائے گا؟سپریم کورٹ کے سویلینز کے ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس میں سوالات

متعلقہ خبریں