اسلام آباد( نیوز ڈیسک )اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان سرحدی تنازعہ حل کا دعویٰ۔ کابینہ نے اسلام آباد کے کچھ حصے کو راولپنڈی کینٹونمنٹ بورڈ (RCB) کے انتظامی دائرے میں بھی شامل کردیا ۔
کابینہ نے ایک گرین ایریا کو رہائشی سیکٹرز میں تبدیل کر دیا گیا۔ ایچ-13، ایچ-14، ایچ-15، اور ایچ-17 کے چار سیکٹرز میں، جنوبی حصہ اداروں کے لیے مخصوص تھا۔ جبکہ شمالی حصہ گرین ایریا اور بفر زون کے لیے مختص تھا۔ لیکن کابینہ نے اپنے فیصلے کے ذریعے گرین ایریا، بفر زون، اور اداروں کی زمین کو رہائشی سیکٹرز میں تبدیل کر دیا۔
وفاقی کابینہ نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ مذکورہ بالا غیر حاصل کردہ ایچ سیریز سیکٹرز اب سی ڈی اے کے زون I کا حصہ نہیں ہیں۔ یہ چار سیکٹرز اب زمین کے حصول سے مستثنیٰ ہیں اور ان کا انتظام خصوصی قواعد کے تحت ہوگا۔کابینہ کے فیصلے کے مطابق ایچ-14 کے ای ایم ای کالج اور سی ایم ٹی گولڑہ کے علاقے کو راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے میونسپل دائرہ کار میں شامل کر دیا گیا ہے سمری میں کہا گیا: “ای ایم ای کالج، سی ایم ٹی گولڑہ اور دیگر فوجی تنصیبات پر مشتمل سیکٹر ایچ-14 کو راولپنڈی کی میونسپل حدود میں شامل کر دیا گیا ہے۔
”وفاقی کابینہ نے سری نگر ہائی وے کے مختلف حصوں میں “رائٹ آف وے” کو بھی کم کر دیا ہے۔ سمری میں بتایا گیا کہ موجودہ قوانین کے تحت، ایچ-13 کے شمال میں سری نگر ہائی وے کے 1200 فٹ وسیع “رائٹ آف وے” کو 400 فٹ کم کر کے 800 فٹ کر دیا گیا ہے۔اسی طرح، ایچ-12 اور ایچ-13 کے درمیان 13ویں ایونیو کے “رائٹ آف وے” کو 600 فٹ سے کم کر کے 300 فٹ کر دیاگیا ہے۔ایچ-13 اور ایچ-14 کے درمیان 14ویں ایونیو کے “رائٹ آف وے” کے 600 فٹ حصے کو ختم کر دیا گیا ہے۔
مزید برآں، ایچ-14 اور ایچ-15 کے درمیان 15ویں ایونیو کے 600 فٹ “رائٹ آف وے” کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔سی ڈی اے کے زون I سے چار سیکٹرز کو نکال دیا گیا ۔دستاویز میں کہا گیا: “ریلوے لائن کے مغربی حصے میں واقع علاقہ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے زیر انتظام ہوگا،جبکہ ریلوے لائن کے مشرقی حصے کو سی ڈی اے کے آئی سی ٹی بلڈنگ کنٹرول قواعد کے مطابق ریگولیٹ کیا جائے گا۔
”دستاویز میں مزید کہا گیا: “ایچ-13 میں تعمیر ہونے والی عمارتیں، جن میں شمال میں 300 فٹ غیر حاصل کردہ ‘رائٹ آف وے’ شامل ہے، کو آئی سی ٹی بلڈنگ کنٹرول قواعد کے تحت باقاعدہ بنایا جا سکتا ہے، بشرطیکہ مقررہ فیس ادا کی جائے۔”کابینہ نے سری نگر ہائی وے کے ساتھ 2,700 فٹ کے شمالی حصے کو، جو پہلے گرین ایریا یا بفر زون کے لیے مخصوص تھا، رہائشی سیکٹر میں تبدیل کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: دفعہ 144 کی خلاف ورزی ، تحریک انصاف رہنمائوں کے وارنٹ گرفتار ی جاری