اہم خبریں

لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ، 3 دہشت گرد ہلاک

لکی مروت ( نیوز ڈیسک )جمعرات کو ضلع لکی مروت میں پولیس اور انسداد دہشت گردی کے محکمے (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں کی طرف سے مشترکہ طور پر کیے گئے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں تین دہشت گرد مارے گئے۔

مشترکہ آپریشن لکی مروت کے علاقے ملنگ اڈہ کے قریب کیا گیا۔اے ایس آئی انور خٹک نے صحافیوں کو بتایا کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کی قیادت کی۔انہوں نے کہا کہ مارے گئے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: سرگودھا میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ،4 افراد جاں بحق،11 زخمی

متعلقہ خبریں