اہم خبریں

آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کا وزیرِاعظم شہباز شریف کو خط ، پارٹی میں اندرونی اختلافات کا انکشاف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کا وزیرِاعظم شہباز شریف کو خط ۔ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کے 6 اراکین نے حکومت میں رہنے کی حمایت کر دی ۔خط میں دعویٰ کیا گیا کہ 8 میں سے 6 اراکین حکومت کے ساتھ رہنے کے خواہاں ہیں۔

خط میں پارٹی کے اندرونی اختلافات اور حکومت مخالف بیانات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ن لیگی اراکین اسمبلی کے مطابق حکومت میں رہ کر عوامی فلاح کے منصوبے جاری رکھنا چاہتے ہیں ۔

خط لکھنے والوں میں ن لیگی چار وزراء اور ایک خاتون مشیر شامل ہے۔ خط کے مطابق اندرونی اختلافات پارٹی کو کمزور اور آئندہ انتخابات کے لیے غیر منظم کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کے اتحاد ختم ہونے کا فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہے ۔

پارٹی اراکین کا وزیرِاعظم سے فوری ملاقات کا مطالبہ، اندرونی اختلافات ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ خط میں مسلم لیگ ن کی قیادت کو اتحاد اور مضبوطی کے لیے اقدامات کا مشورہ دیا گیا ہے۔
2026 کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو بہتر پوزیشن میں لانے کے لیے قیادت کی توجہ ضروری قرار دی گئی۔ آزاد کشمیر حکومت سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے ہمیں سننے کا موقع دیا جائے۔

مزید پڑھیں : عمران خان مجھےرمضان المبارک میں باہرآتےہوئےنظرآرہےہیں،شیرافضل مروت

متعلقہ خبریں