اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی نئی لہر سے شہریوں کو خبردار کیا ہے تاہم موجودہ لہر میں 9 جنوری سے سردی کی شدت میں معمولی کمی متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کراچی سے خیبر تک سردی کی لہر جاری ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے، کم سے کم درجہ حرارت آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مستقبل میں کم سے کم درجہ حرارت سات سے نو ڈگری تک رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں رواں موسم سرما کی سرد ترین رات رہی تاہم 9 جنوری سے سردی کی شدت میں معمولی کمی متوقع ہے۔
شہر میں اس وقت موسم سرد اور خشک ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے جب کہ شمال سے ہلکی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چند روز میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگا جس کے باعث سردی کی ایک اور لہر 12 جنوری سے کراچی میں داخل ہوگی
گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا سمیت بالائی علاقوں میں برفباری اور برفیلی ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، کالام میں درجہ حرارت منفی نو، استور میں منفی آٹھ، اسکردو، چترال اور ہنزہ میں منفی چار ریکارڈ کیا گیا۔ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں بھی موسم شدید سرد ہے۔
مزید پڑھیں :نیا سال،پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں،جا نئے رواں ماہ میں کتنا اضافہ ہو نے جارہا ہے