اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومتی کمیٹی نے کہا تھا آپ کی عمران خان سے ملاقات کرائی جائے گی۔ عمران خان نے ہمیں 2مطالبات لکھ کر دینے کاکہا۔
حکومت بھی لکھ کردے کہ ان کے کوئی مطالبات نہیں۔
دوسری میٹنگ میں حکومت سے پوچھا تھا آپ کے کیا مطالبات ہیں۔ تیسری میٹنگ میں جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو شاید چوتھی میٹنگ نہ ہوسکے۔ عمران خان عدالتوں کے ذریعے ہی رہا ہوں گے،ایگزیکٹو آرڈر کی ضرورت نہیں۔
عمران خان سے ملاقات کے بغیر اجلاس ہوتا ہے تو جوڈیشل کمیشن کا قیام ضروری ہے۔ ذمہ داری کے ساتھ کہہ رہا ہوں بانی پی ٹی آئی کو پیشکش کی گئی تھی۔ خواہش کے باوجود حکومت بنی گالہ یا زمان پارک کی پیشکش نہیں کرسکی۔
حکومت چاہتی تھی وہ پیشکش کرے لیکن ان سے پوچھا بھی نہیں گیا۔ حکومت سے پوچھے بغیر کہیں اور سے پیشکش بھیجی گئی۔ الیکشن کے فوری بعد بانی پی ٹی آئی کو 3سال ملک سے باہر جانے کا کہا گیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی کو باہر جانے کی پیشکش کا بھی حکومت کو علم نہیں تھا۔
مزید پڑھیں :سپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات سے خود کو الگ کرنے کی پیشکش ،پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا