اہم خبریں

نیا سال،پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں،جا نئے رواں ماہ میں کتنا اضافہ ہو نے جارہا ہے

اسلام آباد (   اے بی این نیوز )ملک بھر میں 16 جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ڈھائی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ 8 دنوں میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 4.15 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت 74.78 ڈالر تک پہنچ گئی۔

8 دنوں میں برطانوی برینٹ کی قیمت میں 3.27 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں برٹش برینٹ 74.23 ڈالر سے بڑھ کر 77.50 ڈالر ہو گیا ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں اکتوبر کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر ہیں۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 جنوری کو ردوبدل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :بہت جلد ٹیکس سلیب کم کریں گے، ماضی میں قومی وسائل کی لوٹ مار کی گئی ،وزیر اعظم

متعلقہ خبریں