اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بیرسٹر علی ظفر نےاے بی این نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ عمران خان نے تحریری طور پر مطالبات پیش کرنے کی اجازت دیدی۔ عمران خان نے کہا ہے یہ دو مطالبات مذاکرات شروع ہونے کی شرط ہیں۔
حکومت نے تحریری طور پر بھی ہماری شرائط نہ مانیں تو چوتھی میٹنگ نہیں ہو گی۔ تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کے مطالبے میں بانی پی ٹی آئی کا نام شامل نہیں۔ عمران خان نے کہا جہاں تک میرے کیسز کا سوال ہے میں آخر تک قانونی طریقے سے لڑؤں گا۔
عمران خان پر جھوٹے اور بےبنیاد کیسز ہیں۔ انصاف کے مطابق پاکستان کے اسی نظام سے جیتوں گا۔ رہائی کے حوالے سے کسی طرح کی آفر قبول نہیں کروں گا۔
مزید پڑھیں :عمران خان نے تحریری طور پر مطالبات دینے کی اجازت دے دی،بیرسٹر گوہر