جھنگ( نیوز ڈیسک ) جھنگ میں سرگودھا روڈ پر تیز رفتار بس الٹنے سے دو طالب علم جاں بحق اور چھ زخمی ہو گئے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں اشفاق کے مطابق بس کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور مسافروں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا۔
انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 17 سالہ ثمر شاہ اور 18 سالہ زین ظفر شامل ہیں۔جاں بحق طلبہ کا تعلق اقراء کالج سے ہے۔تاہم بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
میاں اشفاق نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق طلبہ بھی بس کی چھت اور دروازے پر موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ تین زخمی طالب علموں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی اور تین کو فریکچر کی وجہ سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع