اسلام آباد (اے بی این نیوز ) رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے جو گفتگو کی بالکل درست ہے۔ مذاکرات شروع ہوجائیں تو فریقین اور لیڈر شپ سخت بیانات نہیں دیتے۔
لیڈر شپ کی جانب سے ایسی گفتگو کی جاتی ہے کہ افہام وتفہیم نظر آئے۔
پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم بانی سے پوچھے بغیر ایک لفظ نہیں بول سکتی۔ بدقسمتی ہے کہ مذاکرات شروع ہوتے ہی بانی پی ٹی آئی نے سخت بیان دے دیا۔ بانی پی ٹی آئی کی گفتگو سے لگتا ہے وہ مذاکرات نہیں چاہتے یا مفاد نہیں دیکھ رہے۔
پارلیمانی جمہوری سسٹم میں مذاکرات ہونے چاہئیں اور یہ ہوتا رہتا ہے۔ پی ٹی آئی ہر بار کہتی ہے کہ بانی سے ملاقات کرائیں تو مطالبات دیں گے۔
مزید پڑ ھیں :حکومت کی جانب سے عمران خان کورہاکرنےکی پیشکش ، شیر افضل مروت کا بڑا انکشاف