اسلام آباد (اے بی این نیوز ) حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی عمران خان سے ملاقات کرائی جائے گی۔ 3دن ہوگئے ابھی تک عمران خان سے ہماری ملاقات نہیں کرائی گئی۔
پہلے جو ملاقات کرائی گئی اس کمرے میں 3لوگ سے زیادہ نہیں بیٹھ سکتے تھے۔ حکومتی کمیٹی کو کہا تھا کہ کھلی جگہ پر ملاقات کرائیں تاکہ مشاورت کریں۔ سمجھ رہے تھے پیر کو ملاقات کرادی جائے گی تو منگل کو مذاکرات کا دوسرا دور ہوگا۔
محسوس ہورہا ہے کہ مذاکرات سے متعلق اسٹیبلشمنٹ آن بورڈ ہے۔ سمجھتا ہوں سننے والے سننا چاہتے ہیں کہ ہماری بانی سے کیا بات ہوتی ہے۔ عدالتی احکامات پر بھی ملاقات نہیں کرائی جاتی تو ہم کیا سمجھیں؟
عمران خان سے ملاقات ہی نہیں ہورہی تو مطلب مذاکرات میں ڈیڈلاک آگیا۔ خواجہ آصف نے 15دن سے بیانیہ بنا رکھا تھا کہ مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں۔ حکومت ہمیں یہ تحریری طورپر دے کہ ان کی کوئی ڈیمانڈ نہیں ہیں۔
ہاؤس اریسٹ کی باتیں ہورہی ہیں لیکن بانی واضح کہہ چکے پہلے رہنما اور کارکن رہا ہونگے۔ عمران خان کو پیشکش علی امین گنڈا پورکے ذریعے نہیں کی گئی تھی۔ عمران خان کو پیشکش حکومت کی طرف سے نہیں تھی۔ عمران خان کو پہلے کہا گیا تھا کہ 3سال کیلئے ملک سے چلے جائیں۔
مزید پڑ ھیں :جے یو آئی کے اہم راہنما کے دوبھائیوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا