اہم خبریں

حکومت میں شامل کچھ شر پسند عناصرمذاکرات کو سبو تاژ کرنا چاہا رہے ہیں، فیصل چوہدری

اسلام آباد (اے بی این نیوز           ) مزاکراتی کمیٹی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کیوں اڈیالہ جیل نہیں آئی؟بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا ایکس پر بیان آگیا۔ ‏بانی پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کی درخواست پہ حکام کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

حکومتی کمیٹی کے ارکان کی بار بار کی یقین دہانیوں کے باوجود مذاکراتی کمیٹی کی میٹنگ نہیں کروائی جا رہی۔ اس بات سے حکومت کے اختیارات کا اندازہ ہوتا ہے۔

حکومتی رویہ غیر سنجیدگی کا عکاس ہے۔ حکومت میں شامل کچھ شر پسند عناصر مزاکرات کو سبو تاژ کر کے ملک میں جمہوریت آئین و قانون کی بحالی اور قانون کی حکمرانی کا راستہ روکنے کی کوششوں میں ہیں۔

مزید پڑ ھیں :حالات بہتری کی جانب نہیں جارہے،سول نافرمانی کی تحریک بالکل چلائی جائےگی، رؤف حسن

متعلقہ خبریں