بہاولپور (اے بی این نیوز)شیر باغ کا بنگال ٹائیگرگزشتہ چارسال سے آنکھوں کی بیماری میں مبتلا ہے۔ کئیر ٹیکر شیرباغ کے مطابق سفید موتیے سے ٹائیگر کی ایک آنکھ مکمل طور پر متاثرہوچکی ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف عثمان بخاری نے بتایا کہ
ٹائیگر کے علاج کیلیے پاکستان میں ٹیکنالوجی ہی موجود نہیں۔ ابتدائی مراحل میں ٹائیگر کا علاج کیا گیالیکن سفید موتیا اب پوری آنکھ میں پھیل چکا ہے۔ سات سالہ ٹائیگر گزشتہ چار سال سے اس بیماری میں مبتلا ہے۔
ٹائیگر کی سرجری کیلیے کچھ این جی اوز سے رابطے کیے ہیں۔ حکومتی سطح پر ٹائیگر کے علاج کے لئے لیٹر لکھے گئے لیکن ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ غیر ملکی این جی اوز کی طرف سے بیرون ملک علاج کے لئے کوشش کررہے ہیں۔ بنگال ٹائیگر کی سرجری کے لئے این جی اوز کی طرف سے پرامید ہیں۔
مزید پڑھیں :ہماری جیت کو شکست میں تبدیل کیا گیا، القادر ٹرسٹ بے ہودہ کیس ہے،بیرسٹر گوہر علی خان