اسلام آباد (اے بی این نیوز )بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ کہا جارہا کسی ڈیل کے تحت القادر ٹرسٹ کیس میں تاریخیں آگے ہوئی ہے۔ القادر ٹرسٹ بے ہودہ کیس ہے ۔
گواہوں نے بتادیا کہ بانی چیئرمین نے نہ کوئی پیسے لئے اور نہ حکومت کو نقصان پہنچاہے۔
پی ٹی آئی نے بڑے عرصے بعد ڈائیلاگ کا دروازہ کھولا تھا۔ بانی چیئرمین پر 200 سے زاید کیسز بنائے گئے ،ہم سے بلا لیا گیا۔ ہماری جیت کو شکست میں تبدیل کیا گیا۔ حکومت کے خلاف ہماری لسٹ لمبی ہے۔
ہمارے لوگوں پر گولیاں چلائی گئی، ابھی بھی کارکنان مسنگ ہیں۔ ہم نے دو ہی مطالبات پر مذاکرات شروع کئے۔ ان دو مطالبات کیلئے دو ملاقاتیں ہوئیں ہیں ۔ ہم نے کہا تھا تیسری ملاقات تب ہوگی جب بانی چیئرمین سے ملاقات ہوگی۔
اب تک ہمارے پاس کل کی میٹنگ کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں آئی۔ مذاکرات کسی ڈیل کیلئے نہیں عوام کیلئے کررہے ہیں۔ مذاکرات میں تعطل نہیں کرنا چاہئے۔ مذاکرات کے ڈرافٹ پر تعطل نہیں ہونا چاہئے۔
اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے کہا ہے کہ حکومت کاہمیں تحریری مطالبات کاکہناٹھیک نہیں۔ مطالبہ کیاگیا9مئی اور26نومبرواقعات کی جوڈیشل انکوائری کی جائے۔
چاہتے ہیں ہماری بانی پی ٹی آئی سےفوری ملاقات کرائی جائے۔ چاہتےہیں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام اسیران کی رہائی کی جائے۔ مطالبہ کرتےہیں9مئی اور26نومبرکےحوالےسےجوڈیشل کمیشن بنایاجائے۔
بانی پی ٹی آئی کہتےہیں پاکستان کی خاطرسب کومعاف کرتاہوں۔ خراب معیشت کی وجہ سےلاکھوں لوگ ملک کوچھوڑکرجاچکے۔ ملک کی معاشی صورتحال انتہائی خراب ہےعوام کابرا حال ہے۔
ملک کومسائل سےنکالنےکاواحدحل صرف شفاف الیکشن ہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان سےکل میری جیل میں ملاقات ہوئی۔ بانی نےواضح کہا26نومبر کوہمارے کارکنان کاخون بہایاگیا۔
بانی پی ٹی آئی اپنےموقف کےحوالےسےبالکل واضح ہیں۔
26نومبرجیسےواقعات کوپیچھےچھوڑ کرآگےنہیں بڑھاجاسکتا۔ ہمارامطالبہ ہے9مئی اور26نومبرکی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔ شفاف الیکشن کرائےبغیرملک آگےنہیں بڑھ سکتا۔
ہماری بات سنی جائے ہم پاکستان کےخیرخواہ ہیں۔
شبلی فراز نے کہا ہے کہ عمران خان پرسیاسی بنیادوں پرکیس بنائےگئے۔ بانی کےخلاف ثابت کرنےکیلئےحکمرانوں کےپاس کچھ نہیں۔ عمران خان نےساری زندگی عوام کی فلاح وبہبودکیلئےکام کیا۔
القادریونیورسٹی کیس میں بانی اوران کی اہلیہ ٹرسٹی ہیں۔ عمران خان نےالقادرٹرسٹ کیس سےکوئی فائدہ نہیں اٹھایا۔ عمران خان نےکیس میں کوئی مالی فائدہ نہیں ا ٹھایا۔ یہ نہیں ہوسکتا قانون کوروندتےہوئےایک شخص کوسزادی جائے۔
ملک کی مقبول ترین جماعت کےلیڈرکوپابندسلاسل کررکھاہے۔ معیشت کی حالت خراب ہے گروتھ زیرو ہے زمینی حقائق چھاپےجارہےہیں۔
مزید پڑھیں :یہ نہیں ہوسکتا قانون کوروندتےہوئےایک شخص کوسزادی جائے،شبلی فراز