اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سپریم کورٹ آئینی بینچ نے اگلے 3 روز کی کاز لسٹ کینسل کردی۔ اسسٹنٹ رجسٹرار نے کاز لسٹ کی منسوخی کا نوٹس جاری کر دیا ۔
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی 8، 9 اور 10 جنوری کی جاری کاز لسٹ منسوخ کی جاتی ہے۔
ان تاریخوں کے تمام مقدمات ڈی لسٹ کیے جاتے ہیں۔ 8، 9 اور 10 جنوری کو سویلینز کا ملٹری ٹرائل کے حوالے سے وفاق کی انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت ہو گی۔
مزید پڑھیں :26نومبرجیسےواقعات کوپیچھےچھوڑ کرآگےنہیں بڑھاجاسکتا،سلمان اکرم راجہ