اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) شبلی فراز نے کہا ہے کہ عمران خان پرسیاسی بنیادوں پرکیس بنائےگئے۔ بانی کےخلاف ثابت کرنےکیلئےحکمرانوں کےپاس کچھ نہیں۔ عمران خان نےساری زندگی عوام کی فلاح وبہبودکیلئےکام کیا۔
القادریونیورسٹی کیس میں بانی اوران کی اہلیہ ٹرسٹی ہیں۔ عمران خان نےالقادرٹرسٹ کیس سےکوئی فائدہ نہیں اٹھایا۔ عمران خان نےکیس میں کوئی مالی فائدہ نہیں ا ٹھایا۔ یہ نہیں ہوسکتا قانون کوروندتےہوئےایک شخص کوسزادی جائے۔
ملک کی مقبول ترین جماعت کےلیڈرکوپابندسلاسل کررکھاہے۔ معیشت کی حالت خراب ہے گروتھ زیرو ہے زمینی حقائق چھاپےجارہےہیں۔
مزید پڑھیں :آئین واضح ہے کہ ایگزیکٹو عدلیہ کا کردارادا نہیں کرسکتا،جج آئینی بینچ