اہم خبریں

پہلے یہ سنجیدگی دکھائیں پھر دیگر مطالبات پر بات ہوگی،عمران خان ،ہاؤس اریسٹ کی آفر گنڈا پور لیکر آئے،علیمہ خان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )علیمہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کو بنی گالہ ہاؤس اریسٹ کی آفر علی امین گنڈاپور لے کر آئے تھے۔ میرے خیال میں چار مزاکرات کرنے والے لوگ سنجیدہ نہیں ہیں۔ اس وقت ہمیں عدلیہ پر اعتماد کرنا ہے اگر ان پر اعتماد نہیں کرینگے تو پھر کیا کریں گے۔ بول بول کر تھک گئے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن بنائیں اور تمام قیدیوں کو رہا کریں ۔
عمران خان سے ملاقات کے بعد واپسی پر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے صرف دو مطالبات سامنے رکھے ہیں وہ دو سال سے کہہ رہے ہیں 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں کیا انہیں عمران خان کے مطالبات قابل قبول نہیں؟جوڈیشل کمیشن کسی سینئر جج کے نیچے بنائیں جو سب کو قابل قبول ہو. ن لیگ کے اپنے لوگ کہہ رہے ہیں جو ہمیں آرڈر آئے گا ہم وہی کرینگے۔

رول آف لاء اور جمہوریت کے اندر جوڈیشل کمیشن ہی بنتے ہیں۔ علیمہ خان کی ہاؤس اریسٹ سے متعلق بات پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا واقعی بنی گالہ ہاؤس اریسٹ کی آفر گنڈا پور لیکر آئے تھے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ جی ہاں علی امین گنڈا پور ہی لیکر آئے تھے۔
ہمارا بھائی ڈیڑھ سال سے جیل میں ہے بیک ڈور ڈیل کرنی ہوتی تو کرچکے ہوتے۔ پہلے دن سے ڈیل کی آفرز آرہی ہیں لیکن براہ راست کسی نے رابطہ نہیں کیا۔ ہر بندہ ڈیل کی خبریں دے رہا ہے۔ عمران خان نے ہمیشہ رول آف لاء کی بات کی ہے۔ہائیکورٹ نے سارے کیسز ختم کردیئے ہیں۔
عمران خان نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ حمود الرحمان کمیشن بھی تو بنا تھا اسکی رپورٹ بھی آن ریکارڈ ہے۔ ڈیڑھ سال جیل میں رکھ کر اب کیا ہاوس اریسٹ رکھیں گے۔ عمران خان کو یہ بھی کہا گیا چپ رہو منہ نہ کھولو۔ انہوں نے مزاکرات چلانے ہیں تو چلائیں روکا کس نے ہے۔
جیل کے اندر ملاقاتیں کرانے کیلئے صبح سات بجے دروازے کھلتے ہیں لیکن اب کیوں نہیں مذاکراتی کمیٹی کو ملنے نہیں دے رہے۔فیصلہ تو خان نے کرنا ہے کمیٹی ملے گی تو کوئی بات ہوگی۔ جو لوگ حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں شامل ہیں انہوں نے تو ہمارا مینڈیٹ چرایا ہے۔

عمران خان نے کہا ہے پہلے یہ سنجیدگی دکھائیں پھر دیگر مطالبات پر بات ہوگی۔ آج عمران خان سے صرف فیملی معاملات پر بات ہوئی ہے، وہ آج ائیر کموڈور سجاد حیدر کو یاد کر رہے تھے،عمران خان نے کہا سجاد حیدر وار ہیرو تھے انہوں نے کھڑے ہوکر ووٹ ڈالا تھا۔

مزید پڑھیں :ملک میں مزید بے روزگاری کی لہر،400 محکموں کا وجود خطرے میں، ڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم

متعلقہ خبریں