اہم خبریں

پنجاب اور وفاقی حکومت عدالتی حکم کو نہیں مان رہے،جسٹس مسرت ہلالی

اسلام آباد (اے بی این نیوز)فوجی عدالتوں میں سزایافتہ ملزمان کو دیگر قیدیوں جیسے تمام حقوق نہیں دیئے جا رہے۔ حفیظ اللہ نیازی کی سپریم کورٹ میں شکایت۔ آئینی بنچ نے پنجاب حکومت سے فوجی عدالتوں سے سزایافتہ مجرمان سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔
جسٹس امین الدین نے کہاکہ پنجاب حکومت حفیظ اللہ نیازی کی شکایات کا جواب دے۔

جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ سپریم کورٹ نے تو حکم بھی جیل مینول کے مطابق سلوک کا دیا تھا۔ پنجاب اور وفاقی حکومت عدالتی حکم کو نہیں مان رہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ یہ انڈر ٹرائل قیدی نہیں۔ انہیں تو سزائیں ہو چکی ہیں۔ کیس کی سماعت کل تک ملتوی۔ ۔ کل آئینی بنچ ملٹری کورٹس کیس کے علاوہ کوئی کیس نہیں سنے گا

مزید پڑھیں :ملک میں مزید بے روزگاری کی لہر،400 محکموں کا وجود خطرے میں، ڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم

متعلقہ خبریں