اہم خبریں

ملک میں مزید بے روزگاری کی لہر،400 محکموں کا وجود خطرے میں، ڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم

اسلام آباد (اے بی این نیوز)رائیٹ سائزنگ وفاقی حکومت کی فلیگ شپ پالیسی ہے۔ 43 وزارتوں اور ان کے 400 محکموں کو برقرار رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کریں گے۔وفاقی وزیر خزانہ محمود اورنگزیب کی پریس کانفرنس۔ کہتے ہیں۔ حکومتی اخراجات میں کمی لارہے ہیں۔وزیراعظم نے رائیٹ سائزنگ کی کمیٹی بنائی تھی جس نے 900 کھرب اخراجات کم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

کمیٹی کے ٹی او آرز پر عمل درآمد کررہے ہیں۔ جو ادارے کارآمد نہیں اور ان میں بہتری کی گنجائش نہیں۔ انہیں بتدریج ختم کریں گے۔ جن اداروں کی استعداد بڑھا سکتے ہیں انہیں بہتر کریں گے۔ ہم نے 60 فیصد آسامیاں ختم کیں جو ڈیڑھ لاکھ کے قریب بنتی ہیں۔ مرحلہ وار اداروں اور محکموں کو جانچ پڑتال سے گزاریں گے۔ بیک وقت 5 اداروں کو بند کریں گے۔

مزید پڑھیں :بجلی کی قیمتوں میں کمی ،وزیر اعظم نے خطرے کی گھنٹی بجادی

متعلقہ خبریں