اہم خبریں

بجلی کی قیمتوں میں کمی ،وزیر اعظم نے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آباد (اے بی این نیوز)بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا ہوگا۔ بجلی کی قیمتوں سے متعلق وفاق اور صوبے مل کر کردار ادا کریں ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یو اے ای نے 2 ارب ڈالر رول اوور کر دیئے ہیں۔
صدر یو اے ای سے باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کے اقدامات سمیت سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔اپنے ایکسپورٹ کے اہداف کےلئے کوششیں کرنی چاہئیں۔ دستیاب آپشنز کو لے کر آگے بڑھیں گے تو بہتری آئے گی۔ ایکسپورٹ ہوگی تو گروتھ بھی ہوگی۔
وزیراعظم نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کا مکروہ دھندہ کئی سال سے جاری ہے۔ جسے سمگلنگ روکنے کےلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں۔ کرم میں ڈپٹی کمشنر پر حملہ کیاگیا۔ یہ امن معاہدے کو سبوتاژ کرنیکی سازش ہے۔ جسے ناکام بنائیں گے ۔

مزید پڑھیں :آئین واضح ہے کہ ایگزیکٹو عدلیہ کا کردارادا نہیں کرسکتا،جج آئینی بینچ

متعلقہ خبریں